حیدرآباد۔19اکتوبر (اعتماد نیوز)مہاراشٹر میں بی جے پی کو تشکیل حکومت کے
لئے شیو سینا یا این سی پی کی تائید درکار ہے۔ چنانچہ آج رائے شماری کے بعد
بی جے پی کو جملہ 109اسمبلی حلقوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ جبکہ تشکیل
حکومت کے لئے بی جے پی کو 144سیٹیں درکار ہیں۔ جبکہ این سی پی کو 35 سیٹیں
حاصل ہوئی ہیں۔شیو سینا کو
50اسمبلی سیٹوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ بی
جے پی کے لئے اب اس صورت میں این سی پی یا شیو سینا کی تائید کو حاصل کرنا
ضروری ہے۔ جبکہ بی جے پی کے سینئر لیڈر و مرکزی وزیر اطلاعات پرکاش جوا
دیکر نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں این سی پی کی تائید ہر گز حاصل نہیں
کریگی۔ قبل ازیں این سی ی نے کہا کہ وہ بی جے پی کی تائید کرنے تیار ہے۔